نئی دہلی،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ڈوکلام معاملے پر چین نے بھارت کو پھر سے جنگ کی دھمکی دی ہے۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع مضمون کے مطابق ڈوکلام تنازعہ پر اگر بھارت کا رخ نرم نہیں ہوتا ہے تو دو ہفتے کے اندر اندر چین کی فوج چھوٹاحملہ کرسکتی ہے۔مضمون کے مطابق چین کسی کارروائی سے پہلے بھارت کومعلومات دے گا۔مضمون میں یہ بھی کہاگیاہے کہ کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کو یا تو گرفتار کر لے گا یا وہاں سے نکال دیا جائے گا۔شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں ریسرچ فیل ہ ذیوگ نے کہاکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں چین کی جانب سے کیے گئے تبصرے دکھاتے ہیں کہ چین ہندوستانی فوج کو چینی علاقے میں طویل برداشت نہیں کرے گا، چین دوہفتوں کے اندراندربھارت کے خلاف ملٹری آپریشن کرسکتاہے۔گلوبل ٹائمزنے ہ جیونگ کے حوالے سے لکھاہے کہ چین کی فوجی کارروائی کا مقصد ڈوکلام میں موجودہندوستانی فوجیوں کوقیدکرنایاپھرانہیں واپس شامل ہوں گے، ساتھ ہی چین کا وزارت خارجہ ایسی کسی بھی کارروائی سے پہلے بھارت کی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے کی اطلاع دے گا۔